13 مئی ، 2014
کراچی …جیو کے مارننگ شو میںآ ج وینا اسدخان کی مہندی ہوئی،تقریب میں وینا کے دوستوں سمیت دیگر لوگ بھی شریک ہوئے۔جیو کے مارننگ شو میں آج رنگوں اور خوشیوں کی بہارتھی ، شومیں وینا کی مہندی کی تقریب سجائی گئی ، جس میں ان کے کئی دوست مہمان بنے۔تقریب میں دولہااسد خان خٹک وینا سے پہلے ہی اسٹیج پر پہنچ گئے۔اسد خٹک نے دھوکا نہیں کھایا اور گھونگھٹ میں چھپی وینا کو خوب پہنچانا۔وینا کی انٹری کے ساتھ ہی شو میں چارچاند لگ گئے ۔اسد اور وینا نے ایک دوسرے کیلئے گانے بھی گائے۔ مہندی کی رسم کے بعدپختونوں اور لاہوریوں میں گانوں کا مقابلہ ہوا۔ وینا نے مہندی کی اس خوبصورت تقریب کی دل کھول کر تعریف کی ۔تقریب کے آخر میں وینا نے اپنے شوہر اسدخان خٹک کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔