کاروبار
09 اپریل ، 2012

پاکستانی سیمنٹ کی بھارت میں بڑی مانگ ہے، راجیو شکلا

پاکستانی سیمنٹ کی بھارت میں بڑی مانگ ہے، راجیو شکلا

کراچی … بھارتی حکمران پارٹی کانگریس کے ترجمان راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتہائی معیاری سیمنٹ بنایا جاتا ہے اور اس کی بھارت میں بڑی مانگ ہے۔ کراچی میں جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے تجارت کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بھارت کو جب سبزیوں کی ضرورت ہوتی ہے تو پاکستان سے خریدتا ہے، بہتر بیڈ لینن پاکستان میں تیار ہوتا ہے اور پاکستانی سیمنٹ کی طلب بھارت میں بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام پاکستانی ملبوسات بھی بہت پسند کرتے ہیں۔

مزید خبریں :