کھیل
16 مئی ، 2014

روم ماسٹرز ، نڈال اور جوکووچ کی پیش قدمی جاری

 روم ماسٹرز ، نڈال اور جوکووچ کی پیش قدمی جاری

روم…ٹاپ سیڈ رافیال نڈال اور سابق چیمپن نوواک جوکووچ کی روم ماسٹرز ٹینس میں پیش قدمی جاری ہے ۔روم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے تیسرے راونڈ میں ٹاپ سیڈ رافیال نڈال کا مقابلہ تھا روس کے میخائل یوزہنی سے اسپینش اسٹار کو پہلے سیٹ میں شکست ہوئی۔لیکن باقی دونوں سیٹس جیت کر انہوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نڈال کی جیت کا اسکور چھ سات، چھ دو اور چھ دو رہا۔سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے بھی کامیابی کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔آسٹریلین اوپن چیمپین اسٹین اس لیس وافرینکا کا سفر تیسرے راونڈ میں ختم ہوگیا۔سوئس کھلاڑی کو جرمنی کے ٹامی ہاس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پرا۔ہاس نے یہ میچ سخت مقابلے کے بعد پانچ سات، چھ دو اور چھ تین سے اپنے نام کیا۔

مزید خبریں :