پاکستان
19 مئی ، 2014

ملتان میں تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ

 ملتان میں تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ

ملتان…پولیس ٹریننگ اسکول ملتان میں 15ویں لوئر کلاس کورس میں تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی۔پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں 4 ماہ کی تربیت مکمل کرنے والے 2 سو 17 جوانوں نے حصہ لیا۔پاسنگ آوٴٹ پریڈ کے مہمان خصوصی آر پی او ملتان اور ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی نے تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں سے سلامی لی۔تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کا تعلق فیصل آباد ، میانوالی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گجرات اورسرگودھا ڈویژن سے ہے۔اس موقع پر آر پی او ملتان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجٹ میں پولیس کو جدید اسلحہ اور ضرورت کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

مزید خبریں :