کاروبار
19 مئی ، 2014

یورپ کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو آم کے سودے ملنا شروع ہوگئے

 یورپ کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو آم کے سودے ملنا شروع ہوگئے

کراچی…25 مئی کے بعد یورپی پاکستانی آموں کے مزے لینا شروع کردیں گے۔بھارتی آموں پر پابندی لگنے کے بعد رواں سال پاکستانی آم بلا مقابلہ اب یورپی منڈی میں راج کرنے کو تیار ہے۔ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 24 ہزار ٹن آم یورپی خطے کو فروخت کیا گیا تھا۔ حکومت نے 25 مئی سے آم کی برآمدات شروع کرنی کی اجازت دی ہے اور رواں سیزن اس کا حجم بڑھ جانے کی خاصی امید ہے۔ پاکستان سے یورپ کے علاوہ امریکہ، کینیڈا، مشرق وسطی کو سالانہ 5 کروڑ ڈالر مالیت کا آم فروخت کیا جاتا ہے۔ فروٹس ایکسپورٹرز کے ترجمان وحید احمد کا کہنا ہے کہ رواں سیزن کے لیے اب تک پی آئی اے نے کرایوں کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ ایکسپورٹرز عموما سودے رکھنے کے باوجود پی آئی آے کی سست روی کے باعث مال برآمد کرنے سے قاصر رہ جاتے ہیں۔

مزید خبریں :