انٹرٹینمنٹ
19 مئی ، 2014

بل بورڈ میوزک ایوارڈز،مائیکل جیکسن کی اسپیشل اپیئرنس

بل بورڈ میوزک ایوارڈز،مائیکل جیکسن کی اسپیشل اپیئرنس

لاس ویگاس…امریکا میں ہونے والے بل بورڈ میوزک ایوارڈز میں کئی معروف گلوکاروں نے نئے گانے پیش کیے،لیکن شو کی خاصیت رہی مائیکل جیکسن کی اسپیشل اپیئرینس۔لاس ویگاس میں سجا بل بورڈ میوزک ایوارڈز کا میلہ جہاں کئی مشہور گلوکاروں نے شام کو رنگین بنا دیا۔ شو کا آغازکیا جینیفر لوپیز نے ، جنھوں نے حال ہی میں منظرعام پر آنے والے فٹ بال ورلڈکپ کے تھیم سونگ پر، پرفارمنس پیش کی۔ جیلو کو گلوکاری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں آئی کون ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ واکا واکا گرل شکیرا نے بھی خوب پرفارمنس دی اور 5ایوارڈز اپنے نام کیے،دیگر پرفارم کرنے والوں میں رکی مارٹن، مائلی سائرس اور کیٹی پیری بھی تھیں جنھوں نے ویگاس میں نہ ہوتے ہوئے بھی شو کو چار چاند لگا دیے۔ شو کی خاص بات رہی آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی اسپیشل پرفارمنس ، جی ہاں ، کمپیوٹر سے تخلیق کردہ جیکسن کے ناچتے گاتے ہولوگرام نے اسٹیج پر خوب پرفارمنس دی اور حاضرین سے داد وصول کی۔

مزید خبریں :