کھیل
20 مئی ، 2014

ذکا اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر

ذکا اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ذکا اشرف کے بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے عاصمہ جہانگیر نے ذکا اشرف کی بطور چیئرمین پی سی بی بحالی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔ اپیل میں استدعا کی گئی کہ ذکا اشرف کی بحالی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،تمام اراکین اورچیئرمین نجم سیٹھی کوایس آر او کے مطابق بحال کیا جائے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے پی سی بی پر ناموافق اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید خبریں :