دلچسپ و عجیب
23 جنوری ، 2012

ایڈونچر کا شوق مہنگا پڑگیا،اسٹنٹ کے دوران سائیکل تقسیم

ایڈونچر کا شوق مہنگا پڑگیا،اسٹنٹ کے دوران سائیکل تقسیم

سان فرانسسکو … این جی ٹی … ایڈونچر کے شوقین نو جوان کسی بھی قسم کے کر تب کو سر انجام دینے کے لئے جا ن جوکھم میں ڈالنے سے بھی پر ہیز نہیں کر تے تاہم کبھی کبھار یہ شوق مہنگا بھی پڑسکتا ہے ۔یہ ویڈیو بھی ایک ایسے ہی ایک نوجوان لڑکے کی ہے جس نے داد وصول کر نے کی خاطراونچی نیچی ڈھلوان پر سے بائی سائیکل کیساتھ چھلانگ لگانے کا اسٹنٹ دکھانے کی کوشش کی۔ سائیکل کو تیز رفتاری سے دوڑاتا یہ نوجوان چھلانگ لگاکر اُس پار تو پہنچا لیکن ہوا میں ہی اس کی سائیکل دو حصوں میں تقسیم ہوگئی اور وہ زمین کی دھول چاٹتا نظر آیا۔ اس ایڈونچر کے نتیجے میں لوگوں سے واہ واہ تو کیا ملتی لیکن اس غیر متوقع حادثے سے اسے سبق ضرور مل گیا۔

مزید خبریں :