کھیل
20 مئی ، 2014

آئی پی ایل :سن رائزرزحیدرآباد نے رائل چیلنجرزبنگلورکو7 وکٹ سے ہرادیا

 آئی پی ایل :سن رائزرزحیدرآباد نے رائل چیلنجرزبنگلورکو7 وکٹ سے ہرادیا

حیدرآباد دکن…آئی پی ایل کے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 7وکٹ سے ہرادیا۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرزحیدرآباد نے 161رنزکاٹارگٹ آخری اوورمیں 3وکٹ پرحاصل کیا۔اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 160رنز بنائے ۔رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے 41گیندوں پر 4چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 67رنز اسکور کیے۔سن رائزرزحیدرآباد کے بھونشور کمار نے دو وکٹیں لیں۔سن رائزرزحیدرآباد کے ڈیوڈ وارنر نے 46گیندوں پر 3چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 59رنز اور شیکھر دھون نے 39بالز پر 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50رنز اسکور کیے۔ رائل چیلنجرزبنگلورکے ورون ارون نے وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :