21 مئی ، 2014
موہالی …انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کنگز الیون پنجاب کا سامنا کرے گی۔میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائیگا۔ موہالی میں میزبان کنگز الیون پنجاب اور دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔پنجاب کی ٹیم ایونٹ میں 18 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ممبئی انڈینز آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ایونٹ میں پنجاب کے گلین میکسول 531 رنز بناکر سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں۔ممبئی کی ٹیم لستھ ملنگا کے بغیر ہی میدان میں اترے جو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مصروف ہیں۔میچ شام ساڑھے سات بجے جیو سوپر براہ راست نشر کریگا۔