21 مئی ، 2014
نئی دہلی … بھارت کے نامزد وزیر اعظم نریندرمودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے سارک ممالک کے سربراہوں کومدعو کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرمودی 26 مئی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور دیگر سارک ممالک کے سربراہوں کو بھارت آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف نے نریندر مودی پاکستان کے دورے کی دعوت دے چکے ہیں۔