دلچسپ و عجیب
23 جنوری ، 2012

امریکہ:کھلو نا ٹائیگر نے فائر فائٹرز کو بے وقوف بنا کر ہلچل مچادی

امریکہ:کھلو نا ٹائیگر نے فائر فائٹرز کو بے وقوف بنا کر ہلچل مچادی

ہیوسٹن … این جی ٹی … امریکا کے شہرہیوسٹن Houston میں ایک دیو ہیکل کھلونا ٹائیگر نے فائر فائٹرز اور مقامی رہائشیوں کو بے وقوف بنا کر علاقے میں سنسنی مچا دی ۔ مقامی افراد نے پولیس کوایک ہوٹل کی چھت پر 8فٹ بڑے ٹائیگر کی مو جودگی کی اطلاع دی، جس کے بعد فائر فائٹرز کی ٹیم اسلحہ سے لیس ہو کر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ اس پوری جگہ کو جا نی نقصان کے پیشِ نظر خالی کر وایا گیا اورکرین کے ذریعے فائر فائٹرزنے ٹائیگر کی جگہ کا معائنہ کیا ۔جب اس آپریشن کے اختتامی مر حلے پرچھت میں بیٹھے اس ٹائیگر کو نشا نے پر لے لیا گیا تو اس کے بے جان جسم کو دیکھنے کے بعد یہ بات عیاں ہو ئی کہ یہ ٹائیگر صرف ایک کھلونا تھا۔

مزید خبریں :