دلچسپ و عجیب
10 اپریل ، 2012

سری لنکن شیف نے دنیا کا مہنگا ترین کیک بناڈالا،مالیت 35ملین ڈالر

سری لنکن شیف نے دنیا کا مہنگا ترین کیک بناڈالا،مالیت 35ملین ڈالر

کولمبو…کیک ہو اور اُس پر سجاوٹ نہ ہو یہ تو ہو ہی نہیں سکتا،لیکن کیا آپ نے قیمتی پتھر نیل سے سجا کیک دیکھا ہے؟۔سری لنکا کے معروف شیف نے بیش قیمتی نیلم پتھروں سے سجا دنیا کا مہنگا ترین کیک تیار کر کیا ہے جسکی قیمت 35ملین ڈالر ہے۔10الگ فلیورز والے کیک کی تہوں پر مشتملPirates Fantasyنامی اس کشتی جیسے کیک پرجہاں کنگ سفائر نامی نیلم سمیت 10مختلف اقسام کے نیلم لگائے گئے ہیں وہیں دار چینی،کدو،لوکی،ناریل کے چپس،روز میری،بادام والے بسکٹ،سفید چاکلیٹ،بیک کی ہوئی پنیر،انناس،اخروٹ اور لیموں کیساتھ ساتھ کئی ذائقہ دار اشیاء استعمال میں لائی گئیں۔اسکے علاوہ اس کیک کی سجاوٹ کے لیے 10زیورات کا سہارا بھی لیا گیا ہے جن میں گلوبند،کلائی بند،انگوٹھی،بروش،لاکٹ،ٹائی پن،کف لنک،لانگ اور پاؤں کی انگوٹھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :