10 اپریل ، 2012
نیو جرسی…نیند سے بیدار ہونا بھی اپنے اندر ایک بیحد مشکل کام ہے جسکے لئے دنیا بھر میں لوگ الارم کلاکس کا سہا را لیتے ہیں۔اکثر اوقات نیند کا غلبہ اس قدر شدید ہوتا ہے کہ لوگ الارم کلاک بند کرکے دوبارہ سوجاتے ہیں نتیجتاً اپنے اہم کام وقت پر پورے نہیں کرپاتے ۔خیر اب اسکا حل بھی نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے25سالہ انجینئرPaul Sammutنامی نوجوان نے ڈھونڈ نکالا ہے۔SammutنےRamosالارم کلاک نامی ایساالارم تخلیق کیا ہے جسے کوڈ ڈالے بناء بند نہیں کیا جاسکے گا۔یہ الارم اس وقت تک مستقل بجتا رہیگا جب تک سوتا ہواشخص بستر سے نکل کر دوسرے کمرے میں لگے وائرلیس پینل پر مقررہ کوڈ صحیح طرح نہیں ڈال دیتا۔دنیا کا سب سے زیادہ پریشان کرنے والے الارم کلاک تسلیم کیا جانے والا Ramosنامی اس الارم کے تین ماڈلز ہیں جن کی قیمت 160سے350ڈالر تک مقرر کی گئی ہے۔