23 مئی ، 2014
ماسکو…دنیا کی سب سے مہنگی طلاق ،روس کے ارب پتی بزنس مین کو طلاق کے مقدمے میں اپنی سابق بیوی کو ساڑھے 4سوارب روپے دینے کا حکمجنیوا کی عدالت نے طلاق کے مقدمے میں روس کے ارب پتی شخص کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ بیوی کو چاراعشاریہ پانچ ارب ڈالر ادا کرے۔طلاق کا نا پسندیدہ لفظ سن کر ذہن میں خیال آتا ہے کہ ایک اہم رشتہ ایک دم ٹوٹ گیا۔مگر روس کے امیر کبیر بزنس مین دمتری ریابولوولیف اور انکی سابقہ بیوی ایلینا ریابولوولیف کے درمیان 24 سالہ شادی کا بندھن 6 سال کے طویل مقدمے کے بعد تاریخی فیصلے پر ختم ہوا۔دنیا کے سو امیر ترین لوگوں میں شامل دمتری کو عدالت نے حکم دیا کہ وہ ایلینا کو تقریبا چار سو پچاس ارب پاکستانی روپے ادا کرنے کے پابند ہیں۔ جس کے بعد دمتری ریابولوولیف اپنی آدھی دولت سے محروم ہو جائیں گے۔ مالیاتی جریدے فوربز کے مطابق دمتری ریابولوولیف کے اثاثوں کی مالیت آٹھ سو ارب روپے کے قریب ہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ یہ تاریخ کا مہنگا ترین مقدمہ ہے۔ دمتری ریابولوولیف دنیا بھر کے کئی اہم بزنس سے وابستہ ہیں اور فرانس کی فٹ بال ٹیم اے ایس مناکو کے مالک ہیں۔