10 اپریل ، 2012
پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے طالب علم کو ا سکالرشپ نہ دینے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا کو عدالت طلب کرلیا۔مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے طالب علم سید حمزہ نے عدالت میں رٹ دائر کی ہے۔ جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ 2007 میں مخصوص کوٹے کے تحت انہوں نے اسکالرشپ کے درخواست دے دی۔ جس کے تحت انہوں نے ایٹا کا ٹیسٹ پاس کرلیا۔ تاہم اسے اسکالرشپ نہیں دی گئی۔چیف جسٹس نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا کو عدالت طلب کرلیا۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو گزشتہ کئی سالوں سے نظر انداز کیا جاتارہا۔ ترقیاتی اسکیموں کے نام پر اربوں روپے کھائے جارہے ہیں اور کوئی ترقیاتی منصوبہ نظر نہیں آرہا۔