10 اپریل ، 2012
لندن …کشتی چلانے کے لیے موٹر وں اور چپوؤں کا استعمال عام بات ہے لیکن،کیا آپ نے کبھی کسی کو کھدائی مشین کی مدد سے کشتی چلاتے دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو دکھاتے ہیں۔اس تصویر میں نظر آتے نوجوان کو ذہین نا کہیں تو کیا کہیں جس نے چپو چلانے کی محنت سے بچنے کا انوکھا راستہ اختیار کیا ہے۔اس نوجوان نے اپنی لکڑی سے بنے عرشے والی کشتی چلانے کے لیے اس پر ایک کھدائی مشین چڑھا رکھی ہے اور کھدائی کرنے والے حصے کو پانی میں بطور چپو چلاتا نظر آرہا ہے۔اس طریقہ کار کے ذریعے ناصرف کشتی تیزی سے آگے بڑھتی نظر آرہی ہے بلکہ کھدائی مشین کے استعمال سے پانی کو پیچھے دھکیلنے کا پریشر بھی تیز ہورہا ہے۔