پاکستان
10 اپریل ، 2012

کیمیکل اسکینڈل :علی موسی اور خوشنود لاشاری کوشامل تفتیش کرنے کا حکم

 کیمیکل اسکینڈل :علی موسی اور خوشنود لاشاری کوشامل تفتیش کرنے کا حکم

اسلام آباد… ممنوعہ کیمیکل اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اور سابق سیکریٹری صحت خوشنود لاشاری کو تفتیش میں شامل کرنے کا حکم دیدیاہے ممنوعہ کیمیکل اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاگیاہے جس میں عدالت نے بریگیڈیئر فہیم احمد خان اور عابد ذوالفقار کو بطور ریجنل ڈائرکٹر اور ڈپٹی ڈائرکٹر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ دونوں افسران کسی دباوٴ کے بغیر معاملے کی آزادانہ تحقیقات کریں۔ عدالت نے بریگیڈیئر فہیم کے بیان حلفی کو بھی تحریری حکم نامے کا حصہ بنایا ہے۔جس میں بریگئیڈئیرفہیم نے دعویٰ کیا تھاکہ انہوں نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری خوشنود اختر لاشاری سے ان کی خواہش پر ملاقات کی،اور خوشنود لاشاری کا رویہ دھمکی آمیز تھا۔بیان حلفی میں یہ بھی کہا گیاہے کہ لاشاری نے بتایاکہ علی موسیٰ گیلانی کے والد سمن جاری ہونے پر اپ سیٹ ہیں۔اوریہ بھی کہ اے این ایف دو کمپنیوں کے سوا دیگر کو چھوڑ دے تو اس کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

مزید خبریں :