پاکستان
10 اپریل ، 2012

لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا،شہبازشریف

لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا،شہبازشریف

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ذہین طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔انھوں نے یہ بات لاہورمیں والٹن روڈ پرگورنمنٹ رابعہ بصری کالج برائے خواتین کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں کہی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ سے نوجوانوں کی سوچ میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔ انھوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو ہدایت کی کہ کالج کی عمارت اسی سال مکمل کی جائے وہ الیکشن سے پہلے طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔ تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں :