پاکستان
10 اپریل ، 2012

گورنرہاوٴس کراچی میں پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کامشترکا اجلاس

گورنرہاوٴس کراچی میں پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کامشترکا اجلاس

کراچی…نشستند، گفتنداور برخاستندفارسی کایہ محاورہ پورا اترتاہے گورنرہاوٴس کراچی میں آج ہونے والے پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے مشترکا اجلاس پردونوں جماعتوں کے رہنماوٴں نے بندکمرے میں ملاقات کی اور بعد میں میڈیاکوبتایا کہ شرپسند عناصرکیخلاف بھرپورکارروائی پراتفاق ہوا ہے۔کراچی میں امن وامان کی صورت حال اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات پرگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی زیرصدارت پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے رہنماوں کااجلاس ہوا۔اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگومیں گورنرسندھ کاکہناتھاکہ کراچی میں علاقائی سطح پررابطوں کی ضرورت ہے، شہرمیں سیاسی جماعتوں کی کوئی لڑائی نہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنمافیصل رضاعابدی نے بھی اس بات کا اعادہ کیاکہ ایم کیوایم اورپیپلز پارٹی کے کارکنوں میں کوئی جھگڑانہیں، جرائم پیشہ عناصراوربھتاخوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔اس موقع پرایم کیوایم کے رہنماڈاکٹر صغیراحمدکاکہنا تھاکہ سیاسی جماعتیں ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہیں، امن امان کی فضاکوبہترسے بہتربنانے کی کوشش کی جائیگی۔
۔

مزید خبریں :