26 مئی ، 2014
کولکتا …انڈین پریمیر لیگ کے پہلے کوالیفائر میں کل کنگز الیون پنجاب اور کولکتا نائٹ رائیڈرز آمنے سامنے ہونگی ، میچ جیو سوپر براہ راست نشر کریگا۔ آئی پی ایل سیون کے پہلے کوالیفائر میں لیگ کی دو ٹاپ ٹیمیں کنگز الیون پنجاب اور کولکتا نائٹ رائیڈرز فائنل میں جگہ کے لئے مدمقابل ہونگی۔ پنجاب 22 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔کولکتہ کے 18 پوائنٹس ہیں،لیکن رن ریٹ کے اعتبارسے وہ چنئی سے اوپر ہے۔کولکتا اور پنجاب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔ہارنے والی ٹیم ممبئی اور چنئی کے درمیان میچ کے فاتح سے مقابلہ کرے گی، اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ جائے گی۔آئی پی ایل کا پہلا کوالیفائر کل شام ساڑھے بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائیگا۔