پاکستان
10 اپریل ، 2012

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے متعدداضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے متعدداضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام

پشاور…پشاورسمیت خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کردی۔ احتجاجی مظاہرہ کرنے پر متعدد ٹرانسپورٹ تنظیموں کے قائدین کو گرفتار کرلیا گیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پشاور سمیت چارسدہ ،مردان ، صوابی اور دیگر اضلاع میں ٹرانسپوٹروں نے ہڑتال کردی۔ سڑکوں پرصبح سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہی۔ جس کے باعث طلباء سمیت مسافروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پشاورمیں ٹرانسپورٹروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورٹائر جلا کرجی ٹی روڈ کو بلاک کردیا۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے بھی پٹرول پمپوں اور ائرپورٹ کو تیل کی سپلائی بند کردی۔ احتجاج کرنے پر پولیس نے مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں کے قائدین کو دھر لیا۔پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث رکشہ، ٹیکسی اور سوزوکی والوں کی چاندی ہوگئی اور وہ من مانے کرائے وصول کرتے رہے۔ ٹرانسپورٹروں نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے تک پہیہ جام رکھنے کی دھمکی دی ہے۔

مزید خبریں :