دنیا
26 مئی ، 2014

بھارتی ساحل پر نریندر مودی اور نواز شریف کے مجسمے

بھارتی ساحل پر نریندر مودی اور نواز شریف کے مجسمے

بھوبنیشور …بھارت میں ریت سے ساحل پر مجسمے بنانے والے فنکار نے نریندر مودی اور وزیراعظم نواز شریف کا مجمسہ بنا دیا۔ ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبنیشور کے ساحل پر نامور بھارتی فنکارسودرسان پٹنیک نے ریت سے خوبصورت مجمسہ بنایا ہے۔ 5فٹ طویل اس مجسمے میں نریندر مودی اور نواز شریف کے ساتھ دونوں ممالک کے جھنڈے دکھائے گئے ہیں۔ مجمسے کے ساتھ ایک پیغام درج ہے جس پر تحریر ہے کہ امن کو موقع ملاہے۔ ان مجمسوں کی تیاری کے لیے 6ٹن ریت استعمال کی گئی۔ اس کے علاوہ رنگوں کے استعمال سے بھی مجمسے کو خوبصورت انداز دیا گیا ہے۔ مجمسے کی تیاری میں 4گھنٹے کا وقت لگا۔

مزید خبریں :