دنیا
26 مئی ، 2014

جنوبی کوریا کے بس ٹرمینل میں آگ لگ گئی، 7 افراد ہلاک، 20 زخمی

جنوبی کوریا کے بس ٹرمینل میں آگ لگ گئی، 7 افراد ہلاک، 20 زخمی

سیول …جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے قریب ایک بس ٹرمنل میں آگ لگنے سے 7افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سیول کے قریب گویانگ کے بس ٹرمنل کے تہ خانے میں تعمیراتی کام جاری تھا۔اس دوران ویلڈنگ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے عمارت میں دھواں بھرگیا۔واقعے میں 7افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :