27 مئی ، 2014
نئی دہلی…وزیر اعظم نوازشریف اوربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ون آن ون ملاقات آج ہوگی، بھارتی صدر پرناب مکھرجی کی جانب سے نئی دہلی میں سارک سربراہان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق عشایئے میں وزیراعظم نوازشریف، افغان صدر حامدکرزئی، نیپال اور بھوٹان کے وزرائے اعظم اور سری لنکا اور مالدیپ کے صدور نے شرکت کی۔ عشایئے میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے بھی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سمیت سارک سربراہان سے مختصر گفتگو بھی کی۔