پاکستان
10 اپریل ، 2012

کراچی:چیئرمین ایف بی آر کا آئی کیپ کا دورہ

کراچی…آئی کیپ نے آئندہ وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کی بجائے ان کا دائرہ بڑھانے اور قومی شناختی کارڈز کے ذریعے عوام کے اخراجات کا تخمینہ لگانے کی تجاویز پیش کی ہیں۔ایف بی آر کی طرف جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ممتاز حیدر رضوی نے کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرز اکاوٴئنٹس آف پاکستان کا دورہ کیا اور آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے آئی کیپ کی ٹیکس تجاویز کا جائزہ لیا۔آئی کیپ کی طرف سے ایمنسٹی اسکیم اور فکسڈ ٹیکس رجیم ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔تجاویز میں مزید کہا گیا کہ متعلقہ قوانین میں ترامیم کے ذریعے ایف بی آر کو شناختی کارڈزکی مدد سے جائیدادوں اور گاڑیوں کی خریدوفروخت، ہوائی سفر کے اخراجات، یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی ،ا سکولوں میں بچوں کی فیسوں کی ادائیگی اور کلبوں کے اخراجات جاننے کے قابل بنایا جائے۔اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر کا کہناتھا کہ ادارے کی طرف سے ٹیکس ادا کرنے والوں کی مشکلات میں کمی کیلئے متعدد اقدامات کیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :