10 اپریل ، 2012
لندن …ماں کی ممتا کا کوئی مول نہیں ہوتا اور یہ انسان تو انسان جانوروں میں بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ایسا ہی نظارہ کچھ اس تصویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہیجب ایک کتیا نے سوئمنگ پول میں ڈوبتے اپنے پپی کو بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگادی۔ماں سوئمنگ پول کے کنارے موجود تھی جب اچانک سوئمنگ پول میں اسکا بچہ گر گیا۔کتیا نے فوراً پانی میں چھلانگ لگائی اور اپنے بچے کو کنارے پر پہنچانے کے بعد باہر آکر اُسے منہ سے گھاس پر گھسیٹ لیا۔صرف چند سیکنڈکے اندر ماں کی ممتا نے بچے کی جان بچالی بصورت دیگر بچے کے زندہ بچنے کے امکانات کم تھے۔