پاکستان
10 اپریل ، 2012

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ پانچ افراد جاں بحق

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ پانچ افراد جاں بحق

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے شارع نور جہاں کے قریب نا معلوم حملہ آوروں نے 60 سالہ حاجی دین محمد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاجو اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا،ٹین ہٹی کے قریب الیا س گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،جبکہ ملیر کے علاقے میں فائرنگ سے محمد فرقان جاں بحق ہوگیا، کورنگی سیکٹر 51 سی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوا، لی مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ شاہ لطیف ٹاوٴن میں فائرنگ سے ایک شخص اور پی آئی بی کالونی میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے ،پولیس کے مطابق واقعہ ایک طلباء تنظیم کے کارکنوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے باعث پیش آیا ،زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،طارق روڈ اور مچھر کالونی میں بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔جبکہ محمکہ موسمیات کے قریب نامعلوم افراد نے ڈمپر کو نذرآتش کردیا۔

مزید خبریں :