کھیل
28 مئی ، 2014

پاکستان کے کپتان مصباح الحق40 برس کے ہوگئے

پاکستان کے کپتان مصباح الحق40 برس کے ہوگئے

لاہور…پاکستان کے کپتان مصباح الحق آج اپنی40 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ مصباح الحق خان نیازی 28مئی 1974 کو میاں والی میں پیدا ہوئے۔ 27 سال کی عمر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ٹیم سے کئی بار ان آؤٹ ہونے والے مصباح نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007 سے کم بیک کیا۔ بھارت کے خلاف فائنل میں مصباح نے ہاری ہوئی ٹیم کو اٹھا دیا،لیکن بدقسمتی سے وہ آخری اوور میں آؤٹ ہوگئے۔2010 اسپاٹ فکسنگ کیس اور شاہد آفریدی کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے علیحدگی کے بعد مصباح نے پاکستانی ٹیم کی کپتانی سنبھالی۔2012 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے فتح اور بھارت کو بھارت میں ون ڈے سیریز میں ہرانا ان کی تاریخی کامیابیوں میں گنی جاتی ہیں۔مصباح کو مخالفین کی طرف سے کئی بار تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔کبھی انہیں ٹک ٹک کاالزام سہنا پڑا تو کبھی عمر رسیدہ کرکٹر ہونے کا طعنہ ملا،لیکن مصباح نے تنقید کرنے والوں کو اپنے بلے سے ہی جواب دیا۔40 سال کی عمر میں بھی وہ سپر فٹ ہیں یہی وجہ کہ وہ 2013 کے سب سے کامیاب بیٹسمین رہے۔چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی ان پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے 2015 ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کردیا ۔

مزید خبریں :