پاکستان
10 اپریل ، 2012

امریکا اور نیٹو سے از سر نو تعلقات ،سفارشات کا ترمیمی مسودہ تیار

امریکا اور نیٹو سے از سر نو تعلقات ،سفارشات کا ترمیمی مسودہ تیار

اسلام آباد…پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے امریکا اور نیٹو سے از سر نو تعلقات کے بارے میں سفارشات کا ترمیمی مسودہ تیار کر لیا جس میں نیٹو سپلائی کو ڈرون حملوں کی بندش سے مشروط کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوا جس میں جے یو آئی ف شریک نہیں ہوئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں رضا ربانی نے بتایا کہ کمیٹی نے نیا ترمیمی مسودہ تیار کر لیا ہے جس پر کمیٹی ارکان اب اپنی اپنی پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے نیٹو سپلائی کو ڈرون حملوں کی بندش سے مشروط کرنے اور نیٹو سپلائی کے ذریعے اسلحہ نہ لے جانے کی تجاویز کو ترمیمی مسودے میں شامل کیا ہے۔غیرملکی افواج اور خفیہ ایجنسیز کے پاکستان میں آپریشنز کی پارلیمنٹ سے پیشگی منظوری کے بارے میں شقیں سفارشات سے خارج کر دی گئی ہیں، کمیٹی کا آئندہ اجلاس جمعرات کو ہو گا


مزید خبریں :