23 جنوری ، 2012
دمشق … شام نے عرب لیگ کے مجوزہ امن منصوبے کو مسترد کردیا۔شام کے سرکاری ٹی وی سے جاری حکومتی بیان میں مجوزہ امن منصوبے کو مستردکردیا گیا،اور کہا گیا ہے کہ عرب لیگ کا منصوبہ شامی عوام کی خواہشات کیخلاف اور ملکی خودمختاری میں مداخلت ہے ۔واضح رہے کہ عرب لیگ نے قاہر ہ میں اجلاس کے بعد شام کے لئے اپنے مجوزہ امن منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس میں شام سے فوری طور پر قومی حکومت تشکیل دینے ، صدر بشارالاسدکو اختیارات نائب صدر کو منتقل کرنے ور جلد الیکشن کرانے کے مطالبے کئے گئے تھے۔