10 اپریل ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کی حکمرانی ایک ڈان کی حکمرانی ہے ،انھوں نے پاکستان کو ڈبو دیا ہے۔والٹن لاہور میں اپنے حلقے میں نئے گرلز کالج کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایجنسیاں سیاسی جماعتوں کو لے پالک نہ بنائیں، اسٹیبلشمنٹ نے ایک اور بچہ جمورا بنانے کی کوشش کی اور آئی ایس آئی کے سابق چیف نے اس کے غبارے میں ہوا بھری۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کو اجرک اور ٹوپی کا استحصال نہیں کرنے دیں گے، ڈان اور سیاستدان کی زبان میں فرق ہوتا ہے انہیں ووٹ کے ذریعے سیاست سے آوٴٹ کرینگے۔