11 اپریل ، 2012
لندن…دنیا بھر میں مختلف انداز اور ٹیکنالوجی کے حامل پر نٹر زتیار کیے جاتے ہیں لیکن ایک مقامی بر طانوی یو نیورسٹی کے ماہرین نے ایسا منفرد پرنٹر تیار کیا ہے جس میں سے انک کے بجائے چاکلیٹ خارج ہوتی ہے۔ 3ہزار9سو80ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کیے جانے والے اس چاکلیٹ پرنٹر کو تھری ڈی صلا حیت کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے جسے کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتاہے۔ اس چاکلیٹ پرنٹر سے بنائے جانے والے من پسند اشکال اور حروف کئی تہوں کے بعد ایک حتمی شکل ترتیب دیتے ہیں جنھیں نا صرف کھا یا بلکہ عارضی طور پر سجایا بھی جاسکتا ہے۔