11 اپریل ، 2012
لندن …قید وتنہائی سے آزادی کے خواہاں صرف انسان ہی نہیں بلکہ جا نور بھی ہو تے ہیں جس کا عملی مظا ہر ہ پنجرے میں بند خر گو ش اور کتے نے کردکھایا کہ وہ قید کر نے والے سے زیادہ عقل مند ہیں۔اس خرگوش نے اپنے پنجرے کے اندرونی حصے کی زمین کو کھود کر سرنگ بنا ئی جسے اختتام تک پہنچانے کیلئے کتے نے باہر کی طرف سے مٹی ہٹا کر فرار کا راستہ صاف کیا۔اس دوران کتا اپنے پنجوں سے مٹی کھودتا اور خر گوش کو باہر نکلنے کیلئے اُکساتا رہالیکن جگہ تنگ ہو نے کے باعث جب خر گوش نے باہر نکلنے سے انکار کر دیتا ہے تو یہ کتا دوبار ہ گڑھا گہرا کر نے میں مصروف ہو جاتا۔ اس کتے نے پنجرے میں بند خرگوش کو قید سے آزادی دلانے کیلئے نا صرف بے مثال تعاون کا مظاہرہ کیا بلکہ اس خرگوش نے با ہر نکل کر اس کاشکریہ بھی ادا کیا اور پھر ا پنی راہ کی طرف روانہ ہو گیا۔