02 جون ، 2014
ممبئی…ممبئی میں بالی ووڈ کی نئی فلم فگلی Fuglyکی تشہیر کے لیے فلم کی کاسٹ اور کریو نے منفرد انداز اختیار کیا۔فلم فگلی میں بھارت کی باکسنگ ٹیم کے واحد اولمپکس برونز میڈلسٹ وجندر سنگھ نے فلمی کیریئر کی شروعات کی ہے۔فلم کی کاسٹ نے ہیوی بائیکس پر سوار ہوکرممبئی کی سڑکوں پر گشت کیا۔اس موقع پر لوگوں نے اپنے جانے پہچانے اداکاروں کو یوں بائیک چلاتا دیکھ کر خوشی اور حیرت کا اظہار کیا۔فلم 13 جون کو ریلیزکی جارہی ہے۔