11 اپریل ، 2012
لندن…این جی ٹی…لندن اولمپکس کوخراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے جاپان میں دیوہیکل ریت کے فن پارے تیار کئے جا رہے ہیں جنہیں14اپریل سے نمائش کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی جاپانی میوزیم Tottoriمیں ہزاروں ٹن ریت سے تخلیق کئے گئے یہ حیرت انگیز شاہکار نمائش کے لئے پیش کئے جارہے ہیں جن کی تیاری کے لئے دنیا بھر سے 15ماہر فنکار شریک ہوئے ہیں۔ان فن پاروں میں برطانیہ کی مشہور شخصیات اور قابلِ ذکر مقامات کو اس مہارت سے تیار کیا گیا ہے کہ انھیں دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے ۔واضح رہے کہ لندن میں اولمپکس کھیلوں کا آغاز آئندہ مہینوں میں ہونے والا ہے تاہم دنیا بھر کے کی طرح جاپانیوں کا جوش و ولولہ بھی دیکھنے کے قابل ہے۔