انٹرٹینمنٹ
23 جنوری ، 2012

’زیرو فگر‘ کیلئے روزانہ آلو اورگوبھی کے پراٹھے کھاتی ہوںـــ ، کرینہ

’زیرو فگر‘ کیلئے روزانہ آلو اورگوبھی کے پراٹھے کھاتی ہوںـــ ، کرینہ

ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں سائز زیرو فِگر کا ٹرینڈ متعارف کروانے والی اداکارہ کرینہ کپور روزانہ آلو اور گوبھی کے پراٹھے کھاتی ہیں۔ یہ حقیقت ہے جس کا انکشاف خود کرینہ نے کیا ہے۔رپورٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ فٹ رہنے کے لیے ناہی کوئی خاص ٹوٹکا استعمال کرتی ہیں اور نہ ہی بھوکا رہتی ہیں بلکہ وہ صحت مند غذا استعمال کرتی اور روزانہ آلو اور گوبھی کے پراٹھے بھی کھاتی ہیں۔کرینہ کا ماننا ہے کہ درست غذا ہی اچھے فِگر کی ضامن ہے اور انہوں نے سائز زیرو فگر حاصل کرنے کی جستجو کے دوران بھی پراٹھوں سے پرہیز نہیں کیا۔

مزید خبریں :