دلچسپ و عجیب
11 اپریل ، 2012

چھتری تھامنے سے جان چھوٹی، ہیلمٹ کی طرح پہنیں

 چھتری تھامنے سے جان چھوٹی، ہیلمٹ کی طرح پہنیں

نیویارک…این جی ٹی…تیز بارش میں سڑک پر چلتے ہوئے چھتری تھام کر کھڑے رہنا جہاں کوفت کا باعث بنتا ہے وہیں اس سے کاندھوں کی تکلیف بھی بڑھ جاتی ہے لیکن اب اس تکلیف سے باآسانی چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے49سالہ موجد نے لوگوں کی آسانی کے لئے ایسے منفرد انداز کی چھتری تیار کی ہے جسے ہیلمٹ کی طرح سر پر پہنا جاسکتا ہے۔Numbrella نامی اس چھتری کے اسٹریپ ہیلمٹ کی طرح سر کے گرد باندھے جاتے ہیں جبکہ اس کا اوپری حصہ چھتری کی مانند سر سے اوپر اُٹھا ہوا رہتا ہے ۔ ہیلمٹ کے اسٹائل میں پہنی جانے والی اس منفرد چھتری کو عام چھتریوں کی طرح باآسانی کھولااور بند بھی کیا جاسکتا ہے۔ دنیا کی واحدبناء ہتھے والی اس چھتری کا وزن صرف1کلوگرام ہے جسکی قیمت تقریباً50ڈالر ہے۔

مزید خبریں :