پاکستان
11 اپریل ، 2012

مولانا فضل الرحمان قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت پر آمادہ

مولانا فضل الرحمان قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت پر آمادہ

اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کر نے کا اعلان کیاہے۔جے یو آئی سربراہ کا اس اعلان کے موقع پر کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اپناموقف پیش کرینگے۔ان کا کہنا ہے کہ نیٹو کو سپلائی کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں ،ہمارا یہ موقف خالصتاً ملکی مفاد میں ہے۔نیٹوسپلائی کے تحت اسلحے کی فراہمی نہیں ہونی چاہیے،اپنی شرائط کے ساتھ کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کروں گا۔

مزید خبریں :