پاکستان
11 اپریل ، 2012

پشاورہائی کورٹ :جلوزئی کیمپ میں مقیم آئی ڈی پیز کی حالت پر ازخود نوٹس

پشاورہائی کورٹ :جلوزئی کیمپ میں مقیم آئی ڈی پیز کی حالت پر ازخود نوٹس

پشاور … پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے جلوزئی کیمپ میں مقیم آئی ڈی پیز کی حالت زار کا از خود نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس دوست محمد نے بدھ کے روز جلوزئی کیمپ میں خیبر ایجنسی سے ہجرت کرنے والے آئی ڈی پیز کی حالت زار کا ازخود نوٹس لیکر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کو عدالت طلب کرلیا۔ عدالت نے ڈی جی کو حکم دیا کہ کیمپ میں فوری طور پر بجلی اور پینے کے پانی کا بندوبست کیا جائے۔ چیف جسٹس نے کیمپ میں خواتین ڈاکٹروں کی تعداد بڑھانے اور روزانہ مچھر مار اسپرے کرانے کا بھی حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جلوزئی کیمپ میں خیبرایجنسی سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے، جن میں 35 فیصد بچے بھی شامل ہیں،جن کو پینے کا پانی اور بجلی کی سہولت میسر نہیں۔

مزید خبریں :