کھیل
10 جون ، 2014

برازیل میں ورلڈ کپ فٹبال کا میلہ سجنے کو ہے ، ٹیمیں پہنچ گئیں

برازیل میں ورلڈ کپ فٹبال کا میلہ سجنے کو ہے ، ٹیمیں پہنچ گئیں

ریوڈی جنیرو.........برازیل میں ورلڈ کپ فٹبال کا میلہ سجنے کو ہے ، ٹیمیں پہنچ گئیں ، شائقین کی نظریں اپنی پسندیدہ ٹیموں پر ، ہاٹ فیورٹ برازیل پر ہوم گراؤنڈ کا دباؤ۔فٹ بال ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف دو دن رہ گئے ہیں، ٹیمیں میزبان ملک برازیل پہنچ گئی ہیں اور بھرپور پریکٹس جاری ہے لیکن چند نامور کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوالیہ نشان بھی لگ گیا ہے۔اس بار شائقین کی نگاہوں کا مرکز پرتگال کی ٹیم بھی ہے جس میں موجود ہیں، اس سال کے فیفا پلیئر آف دی ائیررونالڈو،مگر رونالڈو پوری طرح فٹ نہیں۔ ٹیم کے دو ٹریننگ سیشنز میں اُنہوں نےحصہ نہیں لیا، سب کو تشویش ہے کہ وہ ایونٹ کھیل بھی پائیں گے یا نہیں، کوچ پراُمید ہیں کہ رونالڈو ٹیم کے پہلے میچ سے قبل پوری طرح فٹ ہوجائیں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم کےاسٹرائیکروین رونی کی فٹنس پر بھی سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔وہ انگلش ٹیم کی ٹریننگ میں شریک تو ہیں لیکن پورے ردھم کے ساتھ پریکٹس نہیں کررہے ۔ایونٹ میں انگلینڈ کا پہلا میچ ہی سخت امتحان ثابت ہوگا کیوں کہ ان کو اٹلی کے خلاف میدان میں اُترنا ہے۔فرانس کی ٹیم تو ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی مایوسی کا شکار ہوگئی کیوں کہ اُن کے سب سے اسٹار کھلاڑی فرینک ریبری کمر کی تکلیف کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے آوٹ ہوگئے ہیں ، ایونٹ شروع ہونے میں کچھ وقت باقی ہے دیکھیں اور کون کون سے کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کی خبر آتی ہے۔

مزید خبریں :