10 جون ، 2014
لاس اینجلس.....ہالی وڈ کی مقبول انمیٹیڈ سیریز کے سیکوئیل کے نئے کلپس جاری کر دیے گئے۔ ’’ہاؤٹو ٹرین یور ڈریگن‘‘سلسلے کی دوسری فلم 13جون سے ریلیز کے لئے تیار ہے۔کریسیڈا کاول کی بک سیریز سے ماخوز ڈریم ورکس انیمیشن کی یہ کامیڈی ایکشن فینٹیسی دو ہزار دس کی ’’ہاؤٹو ٹرین یور ڈریگن‘‘کا نیا سیکوئیل ہے۔ڈین ڈیبلوئے ک تحریر اور ہدائت کردہ تھری ڈی فلم میں ہیکپ اپ نامی ایک بچے اور اسکے ڈریگن ٹوتھ لیس کو مرکزی توجہ حاصل ہے۔پہلی فلم کی کہانی کو پانچ برس آگے بڑھاتی اس پیشکش میں بچہ اور ڈریگن دو نوں کردار جوان ہو چکے ہیں۔ نئی جگہوں کی کھوج لگاتے اس فلم میں ان دونوں کے علاوہ ٹریلیجی کی پہلی فلم سے کئی زیادہ نئے ڈریگنز شامل ہیں۔’’ہاؤٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو ‘‘13 جون کو امریکی اور 4جولائی کو برطانوی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔