11 اپریل ، 2012
اسلام آباد … رینٹل پاور منصوبے کے خلاف عدالتی فیصلہ آ نے کے بعد ایک کمپنی نے اپنی حد تک اس پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔ پاکستان پاور ریسورسز نامی کمپنی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی نظر ثانی درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس نے ایڈوانس کی مد میں کوئی رقم وصول نہیں کی تھی اور نہ ہی ریکوری کا کوئی معاملہ زیر التوا ہے، اس کے باوجود نیب نے اس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور ہراساں بھی کیا جارہا ہے۔ لہٰذاا س کے بارے میں دئے گئے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔