دلچسپ و عجیب
11 اپریل ، 2012

سالانہ وائپ آؤٹ ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

سالانہ وائپ آؤٹ ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

کیلی فورنیا…این جی ٹی…ہر سال دنیا بھر میں کئی سرفنگ مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر کے پیشہ ور سرفرز حصہ لیتے ہیں لیکن کبھی کبھار قسمت ماہر سرفرز کا ساتھ بھی چھوڑ جاتی ہے۔ایسے ہی تمام سرفرز کے لیے سالانہ وائپ آؤٹ ایوارڈز کا میلہ سجایا جاتا ہے جن میں اُنہیں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے جو کسی عالمی مقابلے میں اونچی اونچی لہروں سے نبرد آزما نظر آتے ہیں اور اُنہیں لہروں کے اندر گُم ہوجاتے ہیں۔اس سال اس ایوارڈ کے لیے جہاں آسٹریلیا کے ماہر سرفرز کے نام سامنے آئے وہیں برازیل اور امریکا کے سرفرز بھی اس اعزاز کے حصول میں پیچھے نہیں رہے۔وائپ آؤٹ آف دی ائیرنامی یہ منفرد ایوارڈز 4مئی کو کیلیفورنیا کے ایک تھیٹر میں منعقد ہونگے جس میں جیتنے والے کو2ہزار ڈالرکے انعام سے نوازا جائیگا۔

مزید خبریں :