کھیل
11 جون ، 2014

فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز کل سے ہورہا ہے

فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز کل سے ہورہا ہے

ریوڈی جنیرو....فٹبال ورلڈ کپ کا کل سے آغاز ہورہا ہے،میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان برازیل اورکروشیا کے درمیان کھیلا جائےگا۔میچ کی تیاری کے لئے برازیلین نے ٹیم ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا،ٹیم کے مڈ فیلڈر ریمائرز کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں ہمیشہ پریشر ہوتا ہے لیکن انہیں امید ہے کہ برازیلین ٹیم میچ میں اچھا پرفارم کرے گی۔یوروگوئے کے کوچ اوسکر تربریز کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ سے قبل لوئس سواریز کا مکمل فٹ ہونا ٹیم کے لئے انتہائی اہم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لیور پول کے لئے سواریز نے موجودہ سیزن میں شاندارکھیل پیش کیا ،ان کی شمولیت سے یوروگوئے کی ٹیم ورلڈ کپ کےسیمی فائنل تک جاسکتی ہے ،لوئس سواریز نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں بھی یوروگوئے کے لئے 11 گول اسکور کئے۔ادھر بلجیم کی ٹیم بھی میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے سائو پولو پہنچ گئی۔23 رکنی اسکواڈ میں Toby Alderweireld،Vincent Kompany ، Eden Hazard، Adnan Januzaj شامل ہیں۔بلجیم گروپ ایچ میں ،الجیریا،روس اور کوریا کا سامنا کرے گا ۔

مزید خبریں :