11 جون ، 2014
ممبئی.....شردھا کپور اور سدھارتھ ملہوترا کی رومانٹک تھرلر فلم"ایک ولن"کے نئے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔رابی احمد اور عدنان ڈھول کے تحریر کردہ"آواری"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو عدنان ڈھول اور مومنہ مستحسان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں ایک جانب آئٹم گرل پراچی دیسائی کلب میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں تو دوسری جانب ولن تشار کپور اپنی بیوی آمنہ شریف اور بچے کیساتھ زندگی کے تلخ اور تکلیف دہ موڑ کاٹتے نظر آرہے ہیں۔ہدایتکار موہت سوری کی اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا اور شردھا کپور کیساتھ ساتھ رتیش دیش مکھ،شاد رندھاوا اور کمال آر خان اہم کردار ادا کررہے ہیں۔بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے ایکتا کپور کی پروڈیوس کردہ یہ رومانٹک سسپنس تھرلر فلم ایک ولن27جون کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی جسکا میوزک انکت تیواری،متھوں اور پریتم نے ترتیب دیا ہے۔