پاکستان
11 اپریل ، 2012

حکومت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی موجودہ حیثیت بتائے، سپریم کورٹ

حکومت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی موجودہ حیثیت بتائے، سپریم کورٹ

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے حکومت سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی موجودہ حیثیت کے بارے میں معلوم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں کے تعین کیلئے کوئی پالیسی ہے تو اس سے بھی آگاہ کیا جائے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مقامی اور غیر ملکی ادویہ ساز کمپنیوں کی ادویات میں قیمتوں کے فرق کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں سنگین الزامات لگائے گئے ہیں کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں عوام کا خون چوس رہی ہیں اور مقامی کمپنیوں کی تیار کردہ ادویات کے مقابلے میں 500 فیصد تک زائد قیمتوں کی وصولی جاری ہے۔ بھارت میں دواوٴں کی قیمت پاکستان کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ دورہ بھارت کے دوران انہوں نے دہلی میں خوداس بات کامشاہدہ کیا۔ یہی وجہ ہے منافع کی زیادہ شرح کے باعث بھارت اور ایران سے ادویات منگوائی جا رہی ہیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :