دلچسپ و عجیب
11 اپریل ، 2012

نوکیلی چٹانوں سے بھرا دنیا کا سب سے بڑا جنگل

نوکیلی چٹانوں سے بھرا دنیا کا سب سے بڑا جنگل

انتاناریوہ …مڈغاسکر کو جنگلی حیاتیات کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک مانا جاتا ہے جہاں جانوروں کی کئی ایسی اقسام بھی موجود ہیں جو دنیا بھر میں کہیں نہیں پائی جاتیں۔ جانوروں کے علاوہ مڈغاسکر کی ایک اور وجہِ شہرت یہاں موجود دنیا کاسب سے بڑانوکیلی چٹانوں بھرا جنگل ہے۔Grand Tsingyنامی یہ لینڈ اسکیپ 230اسکوائر میل تک پھیلا ہوا ہے جہاں کم و بیش300فٹ اونچی چٹانوں کی بھول بھلیوں کے بیچوں بیچ ایک ہرابھرا جنگل موجود ہے ۔اس جنگل کوقدرت کاشاہکار کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا کیونکہ یہاں موجود چٹانوں کو بارش نے تیز دھاری میخوں میں تبدیل کردیا ہے۔دور سے دیکھنے میں ایک خطرناک نظارہ پیش کرتے اس چٹانی جنگل میں جان کے خطرے کے باوجود جانوروں کی کئی قسمیں اور نسلیں پائی جاتی ہیں۔

مزید خبریں :