17 جون ، 2014
ممبئی......بالی ووڈکے دبنگ ہیرو سلمان خان کی دھماکے دار واپسی ،سلمان اور جیکولین فرنانڈس کی ایکشن فلم"کک"کا ٹریلر آتے ہی چھاگیاہے جسے24گھنٹوں میں اب تک4ملین(40لاکھ) سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔2009ء کی تیلگو فلم کک کی ریمیک فلمساز و ہدایتکار ساجد نڈیاڈوالا کی اس فلم میں سلمان اور جیکولین کیساتھ رندیپ ہوڈا اور نوازالدین صدیقی اہم کردار ادا کررہے ہیںجبکہ متھن چکربرتی بحیثیت مہمان اداکار کاسٹ کا حصہ بنے ہیں۔ساجد نڈیاڈوالا کی اس ایکشن فلم کا اسکرین پلے معروف مصنف چیتن بھگت نے تحریرکیا ہے جبکہ فلم کا میوزک ہمیش ریشمیاسمیت میت براس انجان اور یو یو ہنی سنگھ نے ترتیب دیا ہے۔بھرپور ایکشن اور ہلکے پھلکے رومانس کا تڑکا لیے یہ فلم کک رواں سال25جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔