18 جون ، 2014
اسلام آباد....وزارت پانی وبجلی نے رمضان المبارک کے دوران بجلی لودشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھنےکیلئے تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ 6ہزار ٹن اضافی تیل سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطا بق ان دونوں تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ 24ہزار ٹن تک تیل سپلائی کی جارہی ہے ، جسے رمضان المبارک کے دوران 30ہزار ٹن یومیہ تک بڑھایا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کوبھی پہلے ہی درخواست کی جا چکی ہےکہ وہ تھرمل پاور پلانٹس کیلئے تیل خریداری کیلئے فنڈز جاری کر دے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ملک میں بجلی کی طلب بھی 18ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ ساڑھے 14ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔